0345-5222253 [email protected] Office 202, Plaza 177, Spring North Commercial, Bahria Town Phase 7, Rawalpindi.

Login to Your Account

فیصل ٹاؤن فیز 2: اسلام آباد کا ایک نیا پرتعیش رہائشی منصوبہ

فیصل ٹاؤن فیز 2 اسلام آباد راولپنڈی

فیصل ٹاؤن فیز 2، فیصل ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ اور زیدم انٹرنیشنل کا ایک بڑا ہاؤسنگ منصوبہ ہے، جس کے مالک چوہدری عبدالمجید ہیں۔ یہ منصوبہ 2022 میں تھالیان انٹرچینج، ایم ٹو موٹروے اور چکڑی روڈ کے قریب لانچ ہوا تھا، مگر اب یہ صرف پرانی بکنگ فائلز والا منصوبہ نہیں رہا۔ اب اس میں نئے سیکٹرز، ماڈل بلاکس، کمرشل پلاٹس، تیز ترقیاتی کام اور رنگ روڈ کی وجہ سے دوبارہ مضبوط مارکیٹ دلچسپی پیدا ہو رہی ہے۔

فیصل ٹاؤن فیز 2 میں اس وقت مختلف قسم کے خریداروں کے لیے مختلف آپشنز موجود ہیں۔ قسطوں پر تازہ آپشن چاہیے تو اوورسیز بلاک موجود ہے، کیش یا لمپ سم ادائیگی کرنی ہو تو ماڈل بلاکس O، Q، R کی ری سیل، سیکٹر X اور تازہ لانچ سیکٹر T کے آپشنز موجود ہیں۔ سیکٹر T، ماڈل بلاک Q کے ساتھ اور تھالیان انٹرچینج سائیڈ کے قریب واقع ہے۔

تازہ دستیاب پلاٹس، ریٹس، نقشے پر لوکیشن سلیکشن اور بکنگ رہنمائی کے لیے مناہل اسٹیٹ سے 0345-5222253 پر رابطہ کریں۔

فیصل ٹاؤن فیز 2 تازہ اپ ڈیٹ 2026 — مختصر خلاصہ

منصوبہ فیصل ٹاؤن فیز 2
ڈویلپر فیصل ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ / زیدم انٹرنیشنل
مالک چوہدری عبدالمجید
مقام تھالیان انٹرچینج، ایم ٹو موٹروے، چکڑی روڈ اور راولپنڈی رنگ روڈ روٹ کے قریب
این او سی / ایل او پی آر ڈی اے میں زیر کارروائی، ابھی باقاعدہ منظوری جاری نہیں ہوئی
تازہ لانچ سیکٹر T — کیش / فل پیمنٹ آپشن، ماڈل بلاک Q کے ساتھ
پہلے لانچ کیا گیا کیش سیکٹر سیکٹر X — چکڑی انٹرچینج سائیڈ کے قریب
ماڈل بلاکس O، Q اور R — ترجیحی ڈویلپمنٹ اور جلد پوزیشن کے امکانات
قسطوں کا آپشن اوورسیز بلاک / اوورسیز انکلیو، مگر ڈاؤن پیمنٹ پہلے سے بڑھ چکی ہے
کمرشل انوینٹری کمرشل شاپنگ سینٹر، کمرشل مرکز، 350 فٹ مین بولیوارڈ، ماڈل بلاک اور سیکٹر X کمرشل آپشنز

فہرست

جائزہ

فیصل ٹاؤن فیز 2 راولپنڈی اور اسلام آباد کے تیزی سے پھیلتے ہوئے ترقیاتی بیلٹ میں ایک بڑا رہائشی اور کمرشل منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ ایم ٹو موٹروے، تھالیان انٹرچینج، چکڑی روڈ اور راولپنڈی رنگ روڈ موومنٹ کے ارد گرد اپنی لوکیشن کی وجہ سے مارکیٹ میں اہمیت رکھتا ہے۔

اس منصوبے کے پیچھے وہی ڈویلپر گروپ ہے جس نے فیصل ٹاؤن، فیصل ہلز، فیصل ریزیڈنشیا اور فیصل مارگلہ سٹی جیسے منصوبے دیے ہیں۔ یہی ڈویلپر بیک گراؤنڈ فیصل ٹاؤن فیز 2 پر مارکیٹ کے اعتماد کی بڑی وجہ ہے، اگرچہ اس کی باقاعدہ منظوری ابھی زیر کارروائی ہے۔

ابتدائی لانچ اور بنیادی معلومات کے لیے آپ فیصل ٹاؤن فیز 2 مکمل تفصیلات بھی پڑھ سکتے ہیں۔

فیصل ٹاؤن فیز 2 کا مقام

فیصل ٹاؤن فیز 2 تھالیان انٹرچینج اور چکڑی روڈ کے قریب واقع ہے، جہاں سے ایم ٹو موٹروے اور راولپنڈی رنگ روڈ روٹ کی طرف رسائی بنتی ہے۔ یہ منصوبہ اسی بیلٹ میں موجود ہے جہاں بڑے ہاؤسنگ منصوبے، موٹروے رسائی، رنگ روڈ اور مستقبل کی کمرشل سرگرمیاں پراپرٹی ویلیو کو متاثر کر سکتی ہیں۔

فیصل ٹاؤن فیز 2 لوکیشن

اس لوکیشن کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ یہ منصوبہ درج ذیل مقامات سے منسلک ہے:

  • تھالیان انٹرچینج
  • ایم ٹو موٹروے
  • چکڑی روڈ
  • راولپنڈی رنگ روڈ روٹ
  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سائیڈ
  • کیپیٹل سمارٹ سٹی اور قریبی ہاؤسنگ بیلٹ

مزید تفصیل کے لیے ہمارا فیصل ٹاؤن فیز 2 لوکیشن گائیڈ بھی پڑھیں۔

فیصل ٹاؤن فیز 2 لوکیشن میپ

فیصل ٹاؤن فیز 2 لوکیشن میپ

فیصل ٹاؤن فیز 2 این او سی اور منظوری کی صورتحال

فیصل ٹاؤن فیز 2 کا این او سی / ایل او پی ابھی آر ڈی اے میں زیر کارروائی ہے اور منصوبے کو ابھی باقاعدہ منظوری جاری نہیں ہوئی۔ فیصل ٹاؤن انتظامیہ کے مطابق سوسائٹی نے ضروری دستاویزات مکمل کر رکھی ہیں اور زمین بھی ڈویلپر کی ملکیت میں ہے، مگر منظوری ابھی متعلقہ اتھارٹی کی پراسیسنگ اور واضح کمیونیکیشن کی منتظر ہے۔

این او سی زیر کارروائی ہونے کے باوجود فیصل ٹاؤن فیز 2 مارکیٹ میں اپنا اعتماد رکھتا ہے، جس کی بڑی وجہ چوہدری عبدالمجید کا بیک گراؤنڈ اور فیصل ٹاؤن، فیصل ہلز، فیصل ریزیڈنشیا اور دیگر منصوبوں کا سابقہ ٹریک ریکارڈ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے سرمایہ کار این او سی پینڈنگ ہونے کے باوجود فیصل ٹاؤن فیز 2 کو مکمل طور پر نظر انداز نہیں کرتے۔

مارکیٹ کے عملی حساب سے فیصل ٹاؤن فیز 2 کو کسی نامعلوم یا کمزور منصوبے کی طرح نہیں دیکھا جاتا۔ یہ فیصل ٹاؤن گروپ کا بڑا منصوبہ ہے، مگر خریدار کے لیے ضروری ہے کہ وہ تازہ لانچز، ماڈل بلاکس، پرانی جنرل فائلز اور لانگ ٹرم کم لاگت آپشنز کا فرق سمجھ کر فیصلہ کرے۔

تازہ ترقیاتی اپ ڈیٹ اور پوزیشن کا امکان

فیصل ٹاؤن فیز 2 میں ترقیاتی کام خاص طور پر ماڈل بلاک سائیڈ پر واضح نظر آ رہا ہے۔ سیکٹر O میں کام تیزی سے جاری ہے اور اگر یہی رفتار برقرار رہی تو یہ ان ابتدائی ایریاز میں شامل ہو سکتا ہے جہاں پہلے پوزیشن دی جائے۔ ماڈل بلاکس O، Q اور R میں ترقیاتی سرگرمیوں کی وجہ سے ان بلاکس پر مارکیٹ کی توجہ بھی زیادہ ہے۔

مناہل اسٹیٹ کی تازہ ترقیاتی اپ ڈیٹس کے مطابق ماڈل بلاک ڈویلپمنٹ، ہیوی مشینری، رنگ روڈ سائیڈ ارتھ ورک اور مین بولیوارڈ کی پیش رفت فیصل ٹاؤن فیز 2 میں دوبارہ دلچسپی کی بڑی وجوہات ہیں۔

تاہم جلد پوزیشن کا مطلب یہ نہیں کہ فیصل ٹاؤن فیز 2 فوری گھر بنانے یا شارٹ ٹرم رہائش کے لیے تیار ہے۔ این او سی / ایل او پی ابھی زیر کارروائی ہے، اور بنیادی سہولیات، سروسز، اپروچ روڈز، کمرشل سرگرمی اور رہائشی انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر فعال ہونے میں وقت لگے گا۔ پوزیشن کے بعد بھی عملی رہائش اور گھر بنانے کی سنجیدہ سرگرمی شروع ہونے میں تقریباً 2 سے 3 سال لگ سکتے ہیں، خاص طور پر جب تک بنیادی انفراسٹرکچر مکمل طور پر میچور نہ ہو جائے۔

تازہ ترقیاتی اپ ڈیٹس یہاں دیکھیں:

راولپنڈی رنگ روڈ کا فیصل ٹاؤن فیز 2 پر اثر

راولپنڈی رنگ روڈ فیصل ٹاؤن فیز 2 کی مستقبل کی اہمیت میں بڑا کردار ادا کر سکتی ہے۔ یہ منصوبہ اسی بیلٹ میں واقع ہے جہاں رنگ روڈ، ایم ٹو موٹروے، تھالیان انٹرچینج اور چکڑی روڈ رسائی مستقبل کی پراپرٹی ویلیو کو بہتر بنا سکتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار فیصل ٹاؤن فیز 2 کو دوبارہ سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ پہلے بہت سے لوگ اسے صرف لانگ ٹرم فائل پروجیکٹ کے طور پر دیکھ رہے تھے، مگر اب ماڈل بلاک ڈویلپمنٹ، سیکٹر X، سیکٹر T، کمرشل لانچز اور رنگ روڈ موومنٹ کی وجہ سے اس منصوبے میں مارکیٹ سرگرمی زیادہ ہو رہی ہے۔

رنگ روڈ مستقبل میں کمرشل ویلیو کو بھی مضبوط کر سکتی ہے، خاص طور پر مین بولیوارڈ کمرشل پلاٹس، سیکٹر X کمرشل انوینٹری، ماڈل بلاک بیلٹ اور تھالیان سائیڈ سیکٹرز کے لیے۔ البتہ حقیقی رہائشی سرگرمی کے لیے سڑکوں، سروسز، سہولیات اور روزمرہ انفراسٹرکچر کو وقت درکار ہو گا۔

فیصل ٹاؤن فیز 2 ڈویلپرز

فیصل ٹاؤن فیز 2، فیصل ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ اور زیدم انٹرنیشنل کا منصوبہ ہے۔ چوہدری عبدالمجید اس منصوبے کے مالک اور ڈویلپر ہیں۔ ان کا نام رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اس لیے مضبوط سمجھا جاتا ہے کہ ان کے پچھلے منصوبوں میں فیصل ٹاؤن، فیصل ہلز، فیصل ریزیڈنشیا اور فیصل مارگلہ سٹی شامل ہیں۔

فیصل ٹاؤن فیز 2 ڈویلپرز

اسی ڈویلپر گروپ کے متعلقہ منصوبے:

فیصل ٹاؤن فیز 2 میں تازہ لانچز

فیصل ٹاؤن فیز 2 اب اپنی ابتدائی 2022 لانچ سے کافی آگے بڑھ چکا ہے۔ تازہ ترین لانچ سیکٹر T ہے، اس سے پہلے سیکٹر X لانچ ہوا جو چکڑی انٹرچینج سائیڈ کے قریب ہے، جبکہ اس سے پہلے سیکٹرز O، Q اور R کو ماڈل بلاکس کے طور پر لانچ کیا گیا تھا۔

سیکٹر T — تازہ ترین لانچ

سیکٹر T فیصل ٹاؤن فیز 2 کی تازہ ترین لانچ ہے۔ یہ ماڈل بلاک Q کے ساتھ اور تھالیان انٹرچینج سائیڈ کے قریب واقع ہے۔ اس وجہ سے یہ ماڈل بلاک بیلٹ کا ایک اہم اضافہ ہے اور ان خریداروں کے لیے بہتر آپشن ہے جو تازہ انوینٹری، میپ سلیکشن اور بہتر لوکیشن کنٹرول چاہتے ہیں۔

سیکٹر T فل پیمنٹ / کیش آپشن پر دستیاب ہے، جس میں ڈسکاؤنٹڈ ریٹس دیے گئے ہیں۔ انوینٹری پلاٹس کے فروخت ہونے تک دستیاب ہے، اس لانچ کے لیے کوئی فکس ڈیڈ لائن نہیں دی گئی۔

پلاٹ سائز اصل قیمت 20 فیصد ڈسکاؤنٹ ڈسکاؤنٹ کے بعد قیمت
5.56 مرلہ / 25×50 34,95,000 روپے 7,05,000 روپے 27,90,000 روپے
8 مرلہ / 30×60 46,65,000 روپے 9,35,000 روپے 37,30,000 روپے
10.89 مرلہ / 35×70 60,65,000 روپے 12,15,000 روپے 48,50,000 روپے
14.22 مرلہ / 40×80 75,85,000 روپے 15,25,000 روپے 60,60,000 روپے
1 کنال / 50×90 1,01,55,000 روپے 20,35,000 روپے 81,20,000 روپے

نوٹ: رجسٹریشن فیس 20,000 روپے ہے اور ڈویلپمنٹ کاسٹ پلاٹ ویلیو میں شامل ہے۔

سیکٹر X — پہلے لانچ کیا گیا کیش سیکٹر

سیکٹر X اس سے پہلے لانچ کیا گیا تھا اور یہ چکڑی انٹرچینج سائیڈ کی طرف واقع ہے۔ یہ سیکٹر ان خریداروں کے لیے اہم ہے جو چکڑی روڈ، رنگ روڈ موومنٹ اور فیصل ٹاؤن فیز 2 کے وسیع ترقیاتی بیلٹ کے مستقبل کو دیکھ رہے ہیں۔

سیکٹر X میں رہائشی اور کمرشل دونوں طرح کی سرمایہ کاری دلچسپی موجود ہے۔ تفصیل کے لیے یہ اپ ڈیٹ پڑھیں: فیصل ٹاؤن فیز 2 سیکٹر X ڈسکاؤنٹڈ پرائس اپ ڈیٹ

ماڈل بلاکس O، Q اور R

ماڈل بلاکس O، Q اور R فیصل ٹاؤن فیز 2 کے اہم ترین حصوں میں شامل ہیں کیونکہ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ فوکس اسی بیلٹ پر زیادہ نظر آ رہی ہے۔ ان بلاکس میں ترجیحی بنیادوں پر جلد پوزیشن کا امکان ہے، اور سیکٹر O اس وقت ترقیاتی لحاظ سے مضبوط ترین ایریاز میں شمار ہو رہا ہے۔

ماڈل بلاکس زیادہ تر کیش / لمپ سم آپشنز ہیں، جبکہ خریدار لوکیشن، کیٹیگری اور دستیابی کے حساب سے ری سیل انوینٹری بھی دیکھ سکتے ہیں۔

فیصل ٹاؤن فیز 2 کے موجودہ ادائیگی آپشنز

فیصل ٹاؤن فیز 2 کا پیمنٹ اسٹرکچر ابتدائی لانچ کے مقابلے میں بدل چکا ہے۔ ماڈل بلاکس O، Q، R، سیکٹر X اور سیکٹر T جیسے تازہ لانچز زیادہ تر لمپ سم / کیش پیمنٹ پر دستیاب ہیں۔ یہ پرانے قسطوں والے بکنگ ماڈل جیسے آپشنز نہیں ہیں۔

اس وقت تازہ قسطوں کا مرکزی آپشن اوورسیز بلاک / اوورسیز انکلیو ہے، جہاں پلاٹس قسطوں پر دستیاب ہیں مگر ڈاؤن پیمنٹ پہلے سے بڑھ چکی ہے۔

اوورسیز بلاک / اوورسیز انکلیو قسط پلان

اوورسیز بلاک فیصل ٹاؤن فیز 2 میں قسطوں پر تازہ انٹری کے لیے اہم آپشن ہے۔ یہ ان خریداروں کے لیے مناسب ہے جو کیش پیمنٹ کے بجائے قسطوں پر پلاٹ لینا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: فیصل ٹاؤن فیز 2 اوورسیز انکلیو

پلاٹ سائز کل قیمت ڈاؤن پیمنٹ 36 ماہانہ اقساط 20 فیصد لمپ سم قیمت
5.56 مرلہ / 25×50 34,95,000 روپے 13,35,000 روپے 60,000 روپے 27,90,000 روپے
8 مرلہ / 30×60 46,65,000 روپے 17,85,000 روپے 80,000 روپے 37,30,000 روپے
10.89 مرلہ / 35×70 60,65,000 روپے 22,85,000 روپے 1,05,000 روپے 48,50,000 روپے
14.22 مرلہ / 40×80 75,85,000 روپے 27,25,000 روپے 1,35,000 روپے 60,60,000 روپے
1 کنال / 50×90 1,01,55,000 روپے 34,95,000 روپے 1,85,000 روپے 81,20,000 روپے
2 کنال / 75×120 1,92,95,000 روپے 59,75,000 روپے 3,70,000 روپے 1,54,30,000 روپے

نوٹ: ڈویلپمنٹ چارجز پلاٹ کی قیمت میں شامل ہیں۔ دستیابی اور پالیسی سوسائٹی انوینٹری کے مطابق تبدیل ہو سکتی ہے۔

فیصل ٹاؤن فیز 2 کمرشل پلاٹس

فیصل ٹاؤن فیز 2 میں کمرشل پلاٹس اب ایک اہم حصہ بن چکے ہیں۔ پرانی معلومات کہ کمرشل پلاٹس ابھی لانچ نہیں ہوئے، اب درست نہیں رہی۔ سوسائٹی میں مختلف کیٹیگریز اور لوکیشنز پر کمرشل انوینٹری لانچ اور مارکیٹ کی جا چکی ہے، جس میں کمرشل شاپنگ سینٹر، کمرشل مرکز، 350 فٹ مین بولیوارڈ، ماڈل بلاک اور سیکٹر X کمرشل آپشنز شامل ہیں۔

ابتدائی کمرشل لانچ کی کیٹیگریز

کمرشل سائز تقریبی کیٹیگری لوکیشن / استعمال
30×40 / 133 مربع گز تقریباً 5 مرلہ کمرشل شاپنگ سینٹر
40×50 / 222 مربع گز تقریباً 9 مرلہ کمرشل شاپنگ سینٹر
50×60 / 333 مربع گز تقریباً 12 مرلہ کمرشل مرکز
50×60 / 333 مربع گز تقریباً 12 مرلہ 350 فٹ مین بولیوارڈ

ابتدائی کمرشل لانچ میں 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ اور باقی رقم 4 سال میں 16 سہ ماہی اقساط میں ادا کرنے کا پلان دیا گیا تھا، جبکہ ڈویلپمنٹ چارجز شامل اور حکومتی ٹیکس الگ تھے۔

تفصیل یہاں پڑھیں: فیصل ٹاؤن فیز 2 کمرشل پلاٹس — بکنگ تفصیلات اور پیمنٹ پلان

ماڈل بلاک کمرشل آپشنز

ماڈل بلاک کمرشل آپشنز اس لیے اہم ہیں کہ ماڈل بلاک بیلٹ میں ترقیاتی کام تیزی سے چل رہا ہے۔ O بلاک خاص طور پر اہم ہے کیونکہ یہ پہلے ڈویلپمنٹ فوکس ایریاز میں شامل ہے اور اگر رفتار برقرار رہی تو یہاں جلد پوزیشن کا امکان زیادہ ہے۔

اپ ڈیٹ دیکھیں: فیصل ٹاؤن فیز 2 ماڈل O بلاک ڈویلپمنٹ پراگریس

سیکٹر X کمرشل آپشنز

سیکٹر X میں کمرشل انوینٹری بھی مارکیٹ میں فعال ہے۔ موجودہ مارکیٹڈ آپشنز میں 8.88 مرلہ، 12.22 مرلہ اور 13.33 مرلہ کمرشل پلاٹس شامل ہیں، جن میں مین بولیوارڈ اور ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ اسٹائل آپشنز بھی آتے ہیں۔ یہ ان سرمایہ کاروں کے لیے اہم ہیں جو رنگ روڈ اور چکڑی سائیڈ بیلٹ میں مستقبل کی کمرشل ویلیو دیکھ رہے ہیں۔

کمرشل آپشن لوکیشن پیمنٹ اسٹائل استعمال
8.88 مرلہ کمرشل سیکٹر X موجودہ لسٹنگز میں 4 سال / 48 ماہانہ اقساط کے آپشنز کمرشل انویسٹمنٹ، پلازہ استعمال، مستقبل کی رینٹل ویلیو
12.22 مرلہ کمرشل سیکٹر X لوکیشن اور کیٹیگری کے حساب سے مختلف ریٹس ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ / کمرشل سرمایہ کاری
13.33 مرلہ کمرشل سیکٹر X / مین بولیوارڈ سائیڈ موجودہ مارکیٹڈ انوینٹری میں دستیاب پلازہ اور مین بولیوارڈ کمرشل استعمال

موجودہ لسٹنگز دیکھیں:

پرانی جنرل بلاک فائلز اور پہلے لانچز

فیصل ٹاؤن فیز 2 کی 2022 والی ابتدائی بکنگز بعد میں مختلف رہائشی بلاکس میں الاٹ ہوئیں۔ ان میں کچھ بلاکس مرکزی ایریا کی طرف آتے ہیں، جبکہ کچھ چکڑی روڈ سائیڈ کے قریب ہیں۔ لیکن موجودہ مارکیٹ میں سوسائٹی کی زیادہ توجہ نئے ماڈل بلاکس اور تازہ کیش لانچز پر نظر آ رہی ہے۔

اسی وجہ سے پرانی رہائشی فائلز اور ان الاٹڈ فائلز اس وقت مارکیٹ میں نسبتاً کمزور ہیں اور کئی فائلز منفی ریٹس پر ٹریڈ ہو رہی ہیں۔ جب فائل پہلے ہی منفی میں ہو تو سرمایہ کار کی ادائیگی جاری رکھنے کی دلچسپی اور اعتماد کم ہو جاتا ہے، خاص طور پر جب ڈویلپمنٹ فوکس نئے بلاکس پر زیادہ نظر آئے۔

فیصل ٹاؤن فیز 2 نے ابھی تک ڈیفالٹرز پر اس طرح کے سرچارجز یا جرمانے نہیں لگائے جیسے کئی سوسائٹیز قسطیں مس ہونے کے بعد لگا دیتی ہیں۔ تاہم مارکیٹ میں یہ توقع موجود ہے کہ مستقبل میں سوسائٹی پینلٹی یا سخت ڈیوز پالیسی شروع کر سکتی ہے۔ اس لیے پرانی فائل خریدنے سے پہلے پیڈ اماؤنٹ، باقی ڈیوز، قسطوں کی ہسٹری اور ممکنہ سرچارج پوزیشن ضرور چیک کرنی چاہیے۔

فیصل ٹاؤن فیز 2 میں کون سا آپشن کس خریدار کے لیے بہتر ہے؟

فیصل ٹاؤن فیز 2 میں ہر خریدار کے لیے ایک ہی آپشن بہتر نہیں۔ یہاں مختلف بجٹ، ادائیگی طریقہ اور ہولڈنگ کپیسٹی کے حساب سے مختلف آپشنز بنتے ہیں۔

قسطوں پر تازہ آپشن لینے والے خریدار

اگر آپ کو تازہ قسطوں والا آپشن چاہیے تو اوورسیز بلاک اس وقت اہم انتخاب ہے، اگرچہ اس میں ڈاؤن پیمنٹ پہلے کے مقابلے میں بڑھ چکی ہے۔

کیش خریدار

اگر آپ لمپ سم یا کیش پیمنٹ کرنا چاہتے ہیں تو ماڈل بلاکس O، Q اور R کی ری سیل، یا سیکٹر X اور سیکٹر T کی تازہ انوینٹری دیکھی جا سکتی ہے۔ ان تازہ کیش لانچز میں عموماً خریدار کو خریداری کے وقت نقشے پر پلاٹ لوکیشن منتخب کرنے کی سہولت ملتی ہے، جس سے لوکیشن، کیٹیگری اور مستقبل کی ری سیل ویلیو پر بہتر کنٹرول ملتا ہے۔

لانگ ٹرم کم لاگت سرمایہ کار

لانگ ٹرم کم لاگت سرمایہ کاری کے لیے پہلے لانچ ہونے والے بلاکس اور پرانی فائلز بھی دیکھی جا سکتی ہیں کیونکہ ان میں سے کئی آپشنز لوکیشن، کیٹیگری اور ڈیوز کے حساب سے کم ریٹ پر دستیاب ہیں۔ البتہ ان میں اقساط تقریباً مکمل ہو چکی ہوتی ہیں، اس لیے انہیں اب کیش یا نیئر کیش ڈیل سمجھ کر دیکھنا چاہیے۔ چوائس محدود ہو سکتی ہے، ڈویلپمنٹ میں وقت لگ سکتا ہے، مگر کم انٹری پرائس کی وجہ سے لانگ ٹرم ہولڈنگ والے سرمایہ کار کے لیے یہ آپشن بنتا ہے۔

سادہ الفاظ میں، قسطوں والے خریدار کے لیے اوورسیز بلاک، بہتر لوکیشن چوائس والے کیش خریدار کے لیے ماڈل بلاکس / سیکٹر X / سیکٹر T، اور کم انٹری پرائس والے لانگ ٹرم سرمایہ کار کے لیے پرانے لانچز زیادہ مناسب ہو سکتے ہیں۔

فیصل ٹاؤن فیز 2 ماسٹر پلان اور نقشے

فیصل ٹاؤن فیز 2 کے مختلف سیکٹر میپس اور ڈاؤن لوڈ ایبل نقشے موجود ہیں۔ ماسٹر پلان میں رہائشی سیکٹرز، کمرشل ڈسٹرکٹس، مین بولیوارڈز، ماڈل بلاکس، اوورسیز بلاک، سی بی ڈی اسٹائل ایریاز اور مستقبل کے انفراسٹرکچر لنکس شامل ہیں۔

تازہ نقشے یہاں ڈاؤن لوڈ کریں: فیصل ٹاؤن فیز 2 میپس

فیصل ٹاؤن فیز 2 ماسٹر پلان میپ

سہولیات اور منصوبہ بندی

فیصل ٹاؤن فیز 2 سہولیات

فیصل ٹاؤن فیز 2 کو ایک جدید ہاؤسنگ سوسائٹی کے طور پر پلان کیا گیا ہے جس میں وسیع سڑکیں، کمرشل ایریاز، پارکس، مساجد، تعلیمی زونز، صحت کی سہولیات، سیکیورٹی سسٹم، پانی، بجلی، سیوریج نیٹ ورک اور گرین بیلٹس شامل ہیں۔ مگر ہر بڑے ڈویلپنگ منصوبے کی طرح یہ سہولیات وقت کے ساتھ میچور ہوں گی اور جلد پوزیشن کے فوراً بعد مکمل طور پر فعال نہیں ہوں گی۔

اہم منصوبہ بند سہولیات میں شامل ہیں:

  • وسیع مین بولیوارڈز اور سیکٹر روڈز
  • رہائشی اور کمرشل پلاٹس
  • ماڈل بلاک ڈویلپمنٹ
  • کمرشل سینٹرز اور مین بولیوارڈ کمرشل زونز
  • پارکس اور گرین ایریاز
  • مساجد اور کمیونٹی سہولیات
  • تعلیمی اور صحت کی سہولیات
  • سیکیورٹی اور گیٹڈ کمیونٹی پلاننگ
  • ایم ٹو، تھالیان سائیڈ اور رنگ روڈ بیلٹ سے کنیکشن

قریبی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور منصوبے

فیصل ٹاؤن فیز 2 ایک تیزی سے ترقی کرتی ہوئی رئیل اسٹیٹ بیلٹ میں واقع ہے۔ قریبی اور متعلقہ منصوبوں میں شامل ہیں:

بکنگ تفصیلات

فیصل ٹاؤن فیز 2 میں پلاٹ خریدنے سے پہلے یہ فیصلہ کریں کہ آپ کو قسطوں والا آپشن چاہیے، کیش آپشن چاہیے، کمرشل پلاٹ چاہیے، ماڈل بلاک ری سیل چاہیے، سیکٹر X یا سیکٹر T چاہیے، یا کم ریٹ والی پرانی فائل چاہیے۔ ہر آپشن کی قیمت، ڈیوز پوزیشن، لوکیشن ویلیو اور سرمایہ کاری کی لاجک الگ ہے۔

بکنگ، ری سیل، ٹرانسفر یا تازہ انوینٹری کے لیے مناہل اسٹیٹ سے رابطہ کریں:

  • فون / واٹس ایپ: 0345-5222253
  • ویب سائٹ: manahilestate.com
  • آفس: آفس نمبر 202، پلازہ نمبر 177، فیصل بینک کے اوپر، اسپرنگ نارتھ کمرشل، بحریہ ٹاؤن فیز 7، راولپنڈی

موجودہ دستیاب پراپرٹیز یہاں دیکھیں: فیصل ٹاؤن فیز 2 پراپرٹیز برائے فروخت

ٹرانسفر فیس، بیلٹنگ اور پچھلی پالیسی اپ ڈیٹس

فیصل ٹاؤن فیز 2 اپنی ابتدائی لانچ کے بعد مختلف پالیسی مراحل سے گزر چکا ہے۔ پچھلی اپ ڈیٹس اور پالیسی ریفرنسز کے لیے یہ صفحات پڑھیں:

کیا فیصل ٹاؤن فیز 2 سرمایہ کاری کے لیے اچھا ہے؟

فیصل ٹاؤن فیز 2 ان سرمایہ کاروں کے لیے اچھا ہے جو بلاک کیٹیگریز کا فرق سمجھتے ہیں۔ یہ اب ایک ہی ریٹ والی مارکیٹ نہیں رہی۔ ماڈل بلاکس، سیکٹر T، سیکٹر X، اوورسیز بلاک، کمرشل انوینٹری اور پرانی جنرل فائلز سب کی اپنی الگ سرمایہ کاری لاجک ہے۔

اس منصوبے کی طاقت ڈویلپر ٹرسٹ، لوکیشن، رنگ روڈ ریلیونس، ماڈل بلاک ڈویلپمنٹ اور تازہ کیش لانچز سے آتی ہے۔ کمزور پہلو یہ ہے کہ این او سی / ایل او پی ابھی زیر کارروائی ہے، پرانی فائلز مارکیٹ میں کمزور ہیں، اور رہائشی انفراسٹرکچر کو وقت لگے گا۔

کیش خریدار کے لیے سیکٹر T اور سیکٹر X بہتر میپ سلیکشن دے سکتے ہیں۔ جلد ڈویلپمنٹ فوکس کے لیے ماڈل بلاکس O، Q اور R اہم ہیں۔ قسطوں والے خریدار کے لیے اوورسیز بلاک مرکزی تازہ آپشن ہے۔ کم لاگت لانگ ٹرم انویسٹر کے لیے پرانے بلاکس لوکیشن، ڈیوز اور مارکیٹ ریٹ دیکھ کر مناسب ہو سکتے ہیں۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

فیصل ٹاؤن فیز 2 کیا ہے؟

فیصل ٹاؤن فیز 2، فیصل ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ اور زیدم انٹرنیشنل کا بڑا رہائشی اور کمرشل منصوبہ ہے جو تھالیان انٹرچینج، ایم ٹو موٹروے اور چکڑی روڈ کے قریب واقع ہے۔

کیا فیصل ٹاؤن فیز 2 منظور شدہ ہے؟

فیصل ٹاؤن فیز 2 کا این او سی / ایل او پی ابھی آر ڈی اے میں زیر کارروائی ہے اور باقاعدہ منظوری ابھی جاری نہیں ہوئی۔ سوسائٹی کا مؤقف ہے کہ مطلوبہ دستاویزات مکمل ہیں اور زمین ڈویلپر کی ملکیت میں ہے، مگر منظوری ابھی اتھارٹی کی پراسیسنگ اور واضح کمیونیکیشن کی منتظر ہے۔

فیصل ٹاؤن فیز 2 کا ڈویلپر کون ہے؟

یہ منصوبہ فیصل ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ / زیدم انٹرنیشنل کا ہے، جس کے مالک چوہدری عبدالمجید ہیں۔

فیصل ٹاؤن فیز 2 کی تازہ ترین لانچ کون سی ہے؟

سیکٹر T تازہ ترین لانچ ہے۔ یہ ماڈل بلاک Q کے ساتھ اور تھالیان انٹرچینج سائیڈ کے قریب واقع ہے۔ یہ فل پیمنٹ / کیش آپشن پر ڈسکاؤنٹڈ ریٹس کے ساتھ دستیاب ہے۔

کیا سیکٹر T قسطوں پر دستیاب ہے؟

نہیں، سیکٹر T کیش / فل پیمنٹ لانچ ہے۔ انوینٹری پلاٹس فروخت ہونے تک دستیاب ہے اور کوئی فکس ڈیڈ لائن نہیں دی گئی۔

فیصل ٹاؤن فیز 2 میں قسطوں پر کون سا بلاک دستیاب ہے؟

اوورسیز بلاک / اوورسیز انکلیو اس وقت قسطوں پر تازہ آپشن ہے، مگر ڈاؤن پیمنٹ پہلے کے مقابلے میں بڑھ چکی ہے۔

فیصل ٹاؤن فیز 2 کے ماڈل بلاکس کون سے ہیں؟

ماڈل بلاکس O، Q اور R اس وقت اہم بلاکس ہیں کیونکہ یہاں ڈویلپمنٹ تیز ہے اور ترجیحی بنیادوں پر جلد پوزیشن کا امکان موجود ہے۔

کیا فیصل ٹاؤن فیز 2 فوری گھر بنانے کے لیے مناسب ہے؟

نہیں، تیز ڈویلپمنٹ اور کچھ ایریاز میں جلد پوزیشن کے امکان کے باوجود فیصل ٹاؤن فیز 2 فوری گھر بنانے یا شارٹ ٹرم رہائش کے لیے مناسب نہیں۔ این او سی ابھی زیر کارروائی ہے اور بنیادی سہولیات و انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر فعال ہونے میں وقت لگے گا۔ عملی رہائش کے لیے 2 سے 3 سال کا وقت لگ سکتا ہے۔

کیا فیصل ٹاؤن فیز 2 میں کمرشل پلاٹس دستیاب ہیں؟

جی ہاں، فیصل ٹاؤن فیز 2 میں کمرشل پلاٹس لانچ اور مارکیٹ ہو چکے ہیں، جن میں کمرشل شاپنگ سینٹر، کمرشل مرکز، 350 فٹ مین بولیوارڈ، ماڈل بلاک کمرشل آپشنز اور سیکٹر X کمرشل انوینٹری شامل ہے۔

سرمایہ کاری کے لیے کون سا آپشن بہتر ہے؟

یہ آپ کے بجٹ اور ہولڈنگ کپیسٹی پر منحصر ہے۔ قسطوں والے خریدار کے لیے اوورسیز بلاک، بہتر لوکیشن چوائس والے کیش خریدار کے لیے ماڈل بلاکس / سیکٹر X / سیکٹر T، اور کم انٹری پرائس والے لانگ ٹرم سرمایہ کار کے لیے پہلے لانچ ہونے والے بلاکس مناسب ہو سکتے ہیں۔

نتیجہ

فیصل ٹاؤن فیز 2 اب زیادہ سنجیدہ اور فعال مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ منصوبہ صرف 2022 والی پرانی فائلز تک محدود نہیں رہا۔ سیکٹر T، سیکٹر X، ماڈل بلاکس O، Q، R، اوورسیز بلاک اور کمرشل لانچز نے مختلف قسم کے خریداروں کے لیے مختلف سرمایہ کاری آپشنز پیدا کر دیے ہیں۔

منصوبے کا این او سی / ایل او پی ابھی آر ڈی اے میں زیر کارروائی ہے، اس لیے اسے فوری رہائش کے لیے تیار سوسائٹی کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن فیصل ٹاؤن کا نام، چوہدری عبدالمجید کا مارکیٹ ٹرسٹ، ماڈل بلاک کی تیز ڈویلپمنٹ، کمرشل لانچز اور رنگ روڈ ریلیونس اسے راولپنڈی اسلام آباد پراپرٹی مارکیٹ کے اہم منصوبوں میں شامل رکھتے ہیں۔

تازہ انوینٹری، میپ سلیکشن، ری سیل ریٹس، ڈیوز چیکنگ اور بکنگ رہنمائی کے لیے مناہل اسٹیٹ سے 0345-5222253 پر رابطہ کریں۔

N S W E