ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ مناہل اسٹیٹ نے پاکستان ریڈ کریسنٹ کے رضاکاروں کے کمیونٹی بیسڈ آگاہی منصوبے “بریکنگ دی بائنری؛ معاشرے کی ٹرانس جینڈر کو قبولیت” کی اسپانسرشپ کی ہے۔ اس سرگرمی کا واحد مقصد ٹرانس جینڈر کے حقوق کو فروغ دینا اور مستقبل میں نوجوان نسل میں ان کی قبولیت کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔
یہ سیمینار 27 جولائی 2022 کو انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں منعقد ہوا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عثمان خان بلوچ (چیئرمین IHMS) تھے اور مہمان مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالوہاب (پی ایچ ڈی اسکالر ان اسلامک اسٹڈیز)، میڈم شیلہ رانی (سماجی کارکن) شامل تھے، جن کے بعد ملائکہ خان (ٹرانس کمیونٹی موبلائزر) نے بھی خطاب کیا۔
مناہل اسٹیٹ جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے آپ کا بہترین انتخاب ہے! آج ہی ہم سے رابطہ کریں!

Leave a Reply